Posts

Showing posts with the label Share it with your Friends

یہ مچھلی ہے یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب شہ برآمد

Image
  یہ مچھلی ہے یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب شہ برآمد ماسکو : روس میں چیز برگر جیسی عجیب و غریب مچھلی دریافت ہوئی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی ہے جسے دیکھ کر ماہی گیر بھی حیران رہ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھلی کی ساکت ایسی ہے جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔ رومن نامی ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘سمندر کی تہہ سے عجیب و غریب شہ برآمد ہوئی’۔ انٹرنیٹ صارفین نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مچھلی کو چیز برگر اور چکن سینڈوچ سے تشبیہ دی

سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار!

Image
  سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار! ریاض: سعودی محکمہ امن عامہ نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت آنے پر قرنطینہ کی خلاف ورزی کی جائے تو قید اور جرمانے سمیت ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ امن عامہ نے خبردار کردیا کہ مملکت میں ہوٹل قرنطینہ یا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔  خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہر مسافر کے لیے لازمی امر ہے اس کی خلاف ورزی پرجرمانہ اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے آخری دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ آنے پ رہی وہ قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوسکیں گے۔ یاد رہے کہ یکم دسمبر سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہ راست مسافروں کے مملکت آنے پرپابندی ختم کردی گئی ہے تاہم وہاں سے آنے والوں کو مملکت پہنچنے کے بعد 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔