Posts

یہ مچھلی ہے یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب شہ برآمد

Image
  یہ مچھلی ہے یا چیز برگر! سمندر سے عجیب و غریب شہ برآمد ماسکو : روس میں چیز برگر جیسی عجیب و غریب مچھلی دریافت ہوئی ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ماہی گیر نے سمندر سے عجیب الخلقت مچھلی پکڑی ہے جسے دیکھ کر ماہی گیر بھی حیران رہ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مچھلی کی ساکت ایسی ہے جیسے کوئی چیز برگر ہو جس کے دانت بھی ہیں۔ رومن نامی ماہی گیر نے مچھلی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ‘سمندر کی تہہ سے عجیب و غریب شہ برآمد ہوئی’۔ انٹرنیٹ صارفین نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مچھلی کو چیز برگر اور چکن سینڈوچ سے تشبیہ دی

سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار!

Image
  سفری پابندیوں کے بعد سعودی عرب لوٹنے والے غیرملکی خبردار! ریاض: سعودی محکمہ امن عامہ نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت آنے پر قرنطینہ کی خلاف ورزی کی جائے تو قید اور جرمانے سمیت ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ امن عامہ نے خبردار کردیا کہ مملکت میں ہوٹل قرنطینہ یا آئسولیشن کی خلاف ورزی پر 2 برس تک قید اور دو لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔  خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی قرنطینہ کی پابندی کرنا ہر مسافر کے لیے لازمی امر ہے اس کی خلاف ورزی پرجرمانہ اور قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے آخری دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی منفی رپورٹ آنے پ رہی وہ قرنطینہ کی پابندی سے آزاد ہوسکیں گے۔ یاد رہے کہ یکم دسمبر سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے براہ راست مسافروں کے مملکت آنے پرپابندی ختم کردی گئی ہے تاہم وہاں سے آنے والوں کو مملکت پہنچنے کے بعد 5 دن ہوٹل قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اومیکرون وائرس کی دوا تیار کرلی، برطانوی کمپنی کا دعویٰ

Image
  اومیکرون وائرس کی دوا تیار کرلی، برطانوی کمپنی کا دعویٰ لندن : برطانیہ کے ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جو کو اومیکرون وائرس کو شکست دے  سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ریگولیٹرز نے ایک ایسی دوا کی منظوری دی ہے جس کے تیار کنندگان کا کہنا ہے کہ یہ اومیکرون تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر کام کرتی ہے۔ برطانوی میڈیا ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سرووماب نامی دوا جسے گلاسگو اسمتھ کلائن نے تیارکیا ہے خطرے میں پڑنے والے گروپوں میں ہسپتال میں داخل ہونے اور موت کی شرح کو 79 فیصد تک کم کرتا ہے۔ میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کی ہلکی سے اعتدال پسند علامات والے لوگ جن کی حالت بگڑنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے کے لیے مونوکلونل اینٹی باڈیز کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گلاسگو اسمتھ کلائن اور فیئر بایونک ٹیکنالوجی نے کہا کہ طبی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دوا نئے میوٹینٹ اومیکرون کے تغیرات کے خلاف مؤثر ہے۔ برطانوی حکومت نے ویکسین کی تقریباً 1لاکھ خوراکوں کی درخواست کی ہے، اس کمپنی کے سی ای او جارج سکینگوسنے کہ...

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا

Image
  پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں آئے روز نئے نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں اب ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں اداکارہ نے پروڈیوسر کا نام بھی بتا دیا ہے معروف اداکارہ سحر شنواری نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر کی خواہشات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ان سے معاہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے اپنے ساتھ سُلانے کی کوشش کی تھی، میرا معاہدہ صرف اس بنا پر منسوخ کیا گیا کیونکہ میں نے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے جو پیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے ان سے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاہدہ کر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اگلے ہی دن اس معاہدے کو اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پرو...

خریدے گئے استعمال شدہ صوفے نے مالک کی ہوائیاں اُڑا دیں

Image
  خریدے گئے استعمال شدہ صوفے نے مالک کی ہوائیاں اُڑا دیں    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) یہ قدرت کا ایک نظام ہے کہ اکثر امیر ترین لوگ اتنی دولت ہونے کے باجود انتہائی بے ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ اکثر غریب ترین لوگ شدید مالی مشکلات کے باوجود ایمانداری کا کام ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ایسا ہی ایک واقعہ امریکہ کے شہر واشنگٹن کی ریاست مشیگن میں پیش آیا۔ غریب افراد کیلئے قائم سٹور سے صوفہ خریدنے پر ہزاروں ڈالر نکل آئے، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشیگن میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں غریب افراد کے لئے قائم سٹور سے صوفہ خریدنا پر شہری کے لئے اس وقت حیرانگی کا باعث بن گیا جب اس میں سے 43 ہزار سے زائد ڈالر ملے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری کی بیوی اس کے لئے صوفہ خریدنے گئی۔استعمال شدہ چیزوں کی مارکیٹ جس کو غریبوں کے لئے قائم کیا گیا سے صوفہ خرید لائی۔ چند دن یہ صوفہ زیر استعمال رہا تاہم ایک دن کربی کو اس صوفے پر بیٹھتے بے چینی سی محسوس ہوئی۔ صوفے کی جانچ پڑتال شروع کردیگئی تاہم غور کرنے پر اس کو صوفے کی سائیڈ میں پھنسے نوٹ نظر آئے ۔ صوفے سے 43 ہزار ایک سو 73 روپے ملے۔ شہری کربی نے ان...

’میں نے 20 سال سے صابن استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کا بھی یہی دل کرے گا

Image
’میں نے 20 سال سے صابن استعمال نہیں کیا کیونکہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کردیا کہ جان کر آپ کا بھی یہی دل کرے گا اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایسے میں جب ہر کوئی نہانے میں صابن کا استعمال کر رہا ہے، ایسے میں برطانیہ میں ایک ڈاکٹر ہے جس نے گزشتہ 20سال سے صابن اور شیمپو وغیرہ استعمال نہیں کیے اور اس کی وجہ جان کر آپ بھی ان کا استعمال ترک کرنے کا سوچنے لگیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر جارج مونکریف نے آئی ٹی وی کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”صابن، شیمپو، شاور جیل اور دیگر ایسی مصنوعات کا استعمال ہماری جلد کی اوپری تہہ کو تباہ کر دیتا ہے جو الرجی اور انفیکشن کو ہمارے جسم میں داخل ہونے سے بچاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے آج سے 20سال قبل ان مصنوعات کا استعمال ترک کر دیا تھا۔“ڈاکٹر جارج کا کہنا تھا کہ ”ہم میں سے اکثر لوگ اپنے جسم کو حد سے زیادہ صاف کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے۔ اگر ہم اپنے جسم کو صاف کرنے میں اعتدال برتیں تو اس نقصان سے بچ سکتے ہیں۔ہمیں روزانہ نہانا چاہیے لیکن صابن اور شیمپو وغیرہ کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہیے۔ میں جسم کو صاف کرنے کے لیے ...
                       What is Omicron virus | what are the omicron virus symptoms | South Africa Virus | what’s the new virus name | Covid 19 New Variant What is Omicron virus : On 26 November 2021, WHO assigned the variation B.1.1.529 a variation of concern, named Omicron, on the exhortation of WHO's Technical Advisory Group on Virus Evolution (TAG-VE). This choice depended on the proof introduced to the TAG-VE that Omicron has a few transformations that might affect how it acts, for instance, on how effectively it spreads or the seriousness of ailment it causes. Here is an outline of what is at present known. Current information about Omicron Analysts in South Africa and all throughout the planet are directing examinations to all the more likely comprehend numerous parts of Omicron and will keep on sharing the discoveries of these investigations as they become accessib...